Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو زرداری کی این اے 249 کی جیت پر کارکنوں کو مبارکباد

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ...
شائع 09 مئ 2021 01:50pm

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے حلقہ این اے249 کی جیت پرکارکنوں کو مبارکباددی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کےکارکنان کواین اے 249کی جیت مبارک ہو،دوبارہ گنتی میں ہماری برتری900ووٹوں سے زیادہ ہوگئی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ غلط الزامات بےنقاب ہوگئےاورسچ سامنے آگیا،اہلیان کراچی نےسلیکٹڈکو مستردکرکےپیپلز پارٹی کواپنی امیدوں کا محور بنایا۔

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

NA 249 Karachi