Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد الحرام کے سینئر موذن شیخ عبدالرحمان انتقال کر گئے

مکہ مکرمہ :مسجد الحرام کے سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان...
شائع 09 مئ 2021 10:44am

مکہ مکرمہ :مسجد الحرام کے سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان 85برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان نے 35برس مسجد الحرام میں تدریس کےفرائض سرانجام دیئے،ان کے شرعی علوم کے اسباق میں طلبہ کی بڑی تعداد موجود ہوتی تھا۔

شیخ عبدالرحمان العجلان نے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کے بعد بھی اپنا درس کا سلسلہ آن لائن جاری رکھا۔

سینئر موذن شیخ عبدالرحمان سعودی عرب کے علاقے القصیم میں پیدا ہوئے، اعلی تعلیم کے بعد سعودی عدلیہ میں ملازمت اختیار کی اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد مسجد الحرام میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔

makka mukarrama

Masjid ul Haram