Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے249:ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب

کراچی کے حلقہ این اے 249میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی...
اپ ڈیٹ 09 مئ 2021 01:49pm

کراچی کے حلقہ این اے 249میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل جیت گئے ، دوبارہ گنتی میں پیپلزپارٹی کے ووٹ بڑھ گئے، قادر خان مندوخیل نے 909 ووٹوں کی برتری سے مفتاح اسماعیل کو شکست دی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249کےضمنی انتخابات کی دوبارہ گنتی ہوئی توپیپلز پارٹی کےامیدوارقادر خان مندوخیل نے ایک بار پھرمیدان مارلیا۔

قادرخان مندوخیل 500ووٹ مستردہونےکےبعد15ہزار656ووٹ لےکرکامیاب ہوئےجبکہ 726ووٹ مستردہونےپرن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل دوسرے نمبرپررہے، انہوں نے 14747ووٹ حاصل کئے۔

ایم کیوایم کے 504،پی ایس پی کے499،ٹی ایل پی کے457اورتحریک انصاف کے241 ووٹ مسترد ہوئے۔

دوبارہ گنتی میں کامیابی ملنے پر پیپلز پارٹی کے جیالوں نےڈی آراوآفس کےباہرخوب جشن منایا،نعرے بازی کی اورآتشبازی کابھی مظاہراہ کیا۔

کامیاب امیدوار قادرخان مندوخیل اورپیپلز پارٹی کے رہنماءسعیدغنی کاکہناتھاکہ دھاندلی کے الزامات لگانےوالےآج بھاگ گئے،پی ٹی آئی کو کواب شرم آنی چاہیئے،10باربھی دوبارہ گنتی کیلئے تیار ہیں۔

سعیدغنی نے مزیدکہا کہ اب مفتی اسماعیل کےگھرمٹھائی بھجواؤں گا،حلقے کےدیرینہ مسائل صرف پیپلز پارٹی نےحل کئے ہیں ۔

PPP

National Assembly

vote

NA 249 Karachi

Miftah Ismail

Re Counting