دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کےخلاف زمبابوے مشکلات کا شکار
پاکستان کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے مشکلات کا شکار...
پاکستان کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے مشکلات کا شکار ہوگئی۔عابدعلی کی ڈبل سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 510رنز بنائے۔جواب میں زمبابوے کے چار وکٹیں بھی گرادیں۔
ہرارے میں کھیل کے دوسرے روزپاکستان نے 268رنزسے اننگز آگے بڑھائی۔
ساجد خان 20، رضوان 21 اور حسن صفر پر چلتے بنے۔
آٹھویں وکٹ پر عابدعلی اورنعمان علی ڈٹ گئے۔169رنز کی شراکت داری قائم کی۔
عابدعلی نے کیریئرکی پہلی ڈبل سنچری داغ دی۔215رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
نعمان تین رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے۔
پاکستان نے اننگز 510رنز پرڈیکلیئر کی۔
زمبابوے کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔
ڈیبیو پر تابش خان نے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی۔دن کےاختتام تک 52کے اسکور پر زمبابوے کی چار وکٹیں گرگئیں۔
PAKvsZim
Abid Ali
مقبول ترین
Comments are closed on this story.