شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف کولاہورایئرپورٹ پربیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ امیگریشن حکام کاکہنا تھا سسٹم پرکلیئرنس اپ ڈیٹ ہونے تک شہباز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ شہباز شریف آج قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔امیگریشن اہلکاروں کو بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر ہے اور ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی گئی ہے۔جس پرامیگریشن حکام کاکہنا تھا سسٹم پر کلیئرنس اپ ڈیٹ ہونے تک شہباز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔
لیگی رہنماء عطا تاڑرکاکہنا تھا کہ شہبازشریف کو روکنا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے ۔ہم قانونی چارا جو ئی کریں گے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اس عمل کوچیلنج کرنےکا اعلان کیا اور کہا کہ حکام نے عدالتی حکم کی توہین کی ہے،ان کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائرہ کریں گے۔
ایف آئی اےامیگریشن حکام کےمطابق وزارت داخلہ کی جانب سےشہباز شریف کا نام تاحال بلیک لسٹ سے نہیں نکالا گیا لہٰذا نام کلیئر ہونے پر جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ شہباز شریف کو آج صبح 4 بج کر 50 منٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے دوحہ روانہ ہونا تھا جہاں قطر میں 10دن قرنطینہ کے بعد ان کی لندن روانگی تھی۔
Comments are closed on this story.