Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین قابل اعتبار قرار

کورونا کےخلاف چین کی تیارکردہ کورونا ویکسین قابل اعتبار...
شائع 08 مئ 2021 06:20pm

کورونا کےخلاف چین کی تیارکردہ کورونا ویکسین قابل اعتبار قراردےدی گئی۔عالمی ادارہ صحت نے ویکسین سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دےدی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کےخلاف سائنو فارم محفوظ اورمؤثرہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی اجازت کے بعد سائنو فارم ویکسین کو غریب ممالک کو فراہم کی جانے والی ویکسینز کی فہرست میں بھی شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔

عالمی ادارہ صحت کی اجازت سے قبل ہی چین اور دیگر ممالک میں سائنو فارم ویکسین کا استعمال کروڑوں افراد پرکیا جاچکا ہے۔

WHO

covid

Sinopharm

Vaccination