Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'حکومت نےعدالت پرعدالت بنائی ہوئی ہے'

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں حکومت نےعدالت...
شائع 08 مئ 2021 05:13pm

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں حکومت نےعدالت پرعدالت بنائی ہوئی ہے۔کنٹینرسےشروع ہونےوالی گفتگوآج بھی جاری ہے۔

انہوں نےکہاکاغذ لہراکراین آراو اورکرپشن کےالزامات لگائےگئے۔سیاسی مخالفین کیخلاف نیب کواستعمال کیاجارہاہے۔شہبازشریف کی ضمانت پرکرائےکے ترجمان گھبراگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی تمام کیسزمیں ضمانت ہوچکی ہے۔سیاسی انتقامی کارروائیوں سےن لیگ پرفرق نہیں پڑتا۔شہزاداکبرکےذریعےفیصلےمسلط کیے جا رہےہیں۔شہزاداکبرتحریری فیصلہ ٹی وی پرآکر پڑھیں۔شہزاداکبر تحریری فیصلےپرپریس ٹاک کریں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاشہبازشریف نےایک پیسےکی کرپشن نہیں کی۔شہباشریف کےکسی فیصلےسےخاندان کو فائدہ نہیں پہنچا۔شہبازشریف نےعہدےکاغلط استعمال نہیں کیا۔شہزاداکبرعمران خان کےحکم پرالزامات لگاتے رہے۔شہبازشریف کےاکاؤنٹ میں کوئی ٹی ٹی نہیں آئی۔شہبازشریف سےمتعلق فیصلہ عوام کرپڑھ کرسنایاجائے۔

shahbaz sharif

Maryam Aurangzeb