Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کو باہر جانیکی اجازت قانون کے ساتھ مذاق

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی...
شائع 07 مئ 2021 08:16pm

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہرجانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے ۔

اپنے ٹویٹرپیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اتنا جلد فیصلہ توپنچائیت میں نہیں ہوتا اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی۔ اس سے پہلے وہ نوازشریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟،

فواد چودھری نے کہا کہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیر اعظم کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں،

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لیکن اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں ۔

PPP