Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'الزامات کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں '

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکہتے ہیں الزامات کی سیاست کرنے ...
شائع 07 مئ 2021 11:14pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکہتے ہیں الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، پروپیگنڈہ کرنیوالے جان لیں عوام کی خدمت کھوکھلےدعوؤں سے نہیں ہوتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے وسائل دیگر شہروں پر خرچ کرکے عوام کو نعروں سے بہلایا۔ آئندہ کوئی بھی جنوبی پنجاب کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے، شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

CM Buzdar