Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ داخلہ سندھ نے عید پر نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے عید پرنئی پابندیوں کانوٹیفکیشن جاری...
شائع 07 مئ 2021 02:14pm

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے عید پرنئی پابندیوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کے مطابق سندھ میں کاروباری مراکز 9سے 16مئی تک بند رہیں گے جبکہ اشیائے ضروریہ کی دکانیں پابندی سے مستثنی ٰ ہوں گی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 سے 16 مئی تک تمام بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز مکمل طور پر بند رہیں گے،محکمہ داخلہ سندھ نے عید پر نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائےضروریہ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا،بیکری،دودھ،گوشت ،سبزی کی دکانیں شام 7بجےتک کھلیں گی،ریسٹورنٹس صبح 5سےشام7بجےتک ہوم ڈیلوری اورڈرائیور تھروسروس فراہم کرنےکیلئےکھلےرہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کےمطابق شہروں کے اندر، بیرون شہر اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ نجی گاڑیوں کے علاوہ رکشہ اور ٹیکسی میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 9مئی سے سندھ بھر میں سخت لاک ڈاؤن پابندیوں کا اطلاق ہوگا ۔

سندھ میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی تشویشناک صورتحال ہے،24گھنٹوں میں مختلف لیبارٹریز پر کورونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ چالیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

karachi

Notification

Markets close

Eid