مسئلہ کشمیر سے متعلق سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہےہیں،فواد چوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرسےمتعلق سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہےہیں،وہ اہم کرداراداکرسکتاہے، ایران سےمتعلق سعودی ولی عہد کےبیان پروزیر اعظم اپنا کردارادا کریں گے،وزیراعظم کے سعودی قیادت سے اچھے ذاتی تعلقات ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کاسعودی عرب کایہ تیسرادورہ ہوگا، عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے ذاتی تعلقات ہیں، یہ تعلقات باہمی محبت اور بھائی چارے کے رشتے پر مبنی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی دنیا کیلئےل سعودی قیادت کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں اور ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان باہمی گفت و شنید کو آسان بنانے کیلئے پاکستان کس طرح سہولت فراہم کر سکتا ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سعودی ولی عہد کے حالیہ بیان کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اپنا کردار ادا کریں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ سعودیہ ایران کو ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیئے، ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنر شپ، سپریم کوارڈینیشن کونسل اور میڈیا پارٹنر شپ سمیت اقتصادی شراکت داری کے بارے میں گفتگو کریں گے، وزیراعظم نے ایران ، سعودی عرب کے درمیان علاقائی تنازعہ کے خاتمہ کی خواہش کا اظہار کیا ہے،دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اورتاریخی دفاعی تعلقات ہیں۔
Comments are closed on this story.