Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن...
شائع 07 مئ 2021 10:51am

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں شامل کر دیا گیا،وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ، نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے نام شامل کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر لیگی رہنماء احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری وفاقی کایبنہ نے سرگولیشن سمری کے ذریعے دی ، کابینہ نے نیب کیسز کے باعث احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ‏منظوری دی ہے ۔

وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے ، احسن اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں ناروال اسپورٹس سٹی ریفرنس چل رہا ہے۔

federal cabinet

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

ECL

interior ministry