جڑواں شہروں میں رش، ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں
اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں بے تحاشہ رش ہے، کورونا ایس او پیزکی دھجیاں بکھیردی گئیں ۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ کل شام 6 بجے کے بعد سے لاک ڈاؤن کا نفاذ شروع کر دیں گے۔ کل شام سے تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی۔
اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ کل شام 6 بجے کے بعد سے لاک ڈاؤن کا نفاذ شروع کر دیں گے۔ کل شام سے تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کل شام تمام بس اڈوں، پارکس، تجارتی مراکز کو بند کر دیا جائے گا، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ عید کے حوالے سے اپنے تمام کام آج ہی نمٹا لیں، کل شام سے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ڈیوٹیز پرمعمور کر دی جائیں گی ۔۔ عید کے آٹھ روز "گھر رہیں محفوظ رہیں" کی پالیسی پرعمل درآمد کروائیں گے
دوسری جانب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اور عید کی چھٹیوں کے دوران مارکیٹیں اور شاپنگ پلازے مکمل بند کرنے کے احکامات جاری کیے تو اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں بے تحاشہ رش ہوگیااور کورونا ایس او پیزکی دھجیاں بکھیردی گئیں ۔
کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث مسلسل ہدایات کے باوجود سماجی فاصلے کے اصول کو بھی خاطر میں نہیں لایا جارہا۔ شہری بلاخوف عید کی خریداری میں مصروف ہیں۔ بازاروں میں کئی شہری تو ماسک پہنے بغیر شاپنگ کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.