Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام مخالف پروپیگنڈہ کی روک تھام، او آئی سی ممالک کے درمیان تعاون کے اضافے کی ضرورت پر زور

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام...
شائع 06 مئ 2021 08:51pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کےلئے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انڈونیشیا کی وزیرخارجہ ریٹنو مرسودی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں وزیرخارجہ نے کہاکہ او آئی سی کو بین الاقوامی برادری کو خاتم النبین حضرت محمد ﷺ اور قرآن پاک کےلئے تمام مسلمانوں کے دلوں میں پائی جانے والی محبت اور عقیدت کے بارے میں مل کر بتانا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقدس اسلامی شخضیات کی توہین سے دنیابھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

ریڈیو پاکستان

Shah Mehmood Qureshi

Indonesia