Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پی پی کی کامیابی پر مسئلہ سمجھ سے بالاتر ۔ ۔ ۔'

وزیر اطلاعات سندھ ناصرشاہ نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب...
شائع 06 مئ 2021 11:15pm

وزیر اطلاعات سندھ ناصرشاہ نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مسئلہ سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ صوبائی وزی شہیلا رضا نے ن لیگ کو فراری پارٹی قرار دے دیا، حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا کہ بلدیہ ٹاون کے ضمنی الیکشن الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کا گٹھ جوڑ ہے۔

سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1988 اور 2008 میں بھی بلدیہ ٹاون کی نشست جیتی تھی۔ لیکن مخالفین سے ہماری جیت ہضم نہیں ہورہی۔

انکا کہنا تھا کہ پی ایس پی کے ووٹ 16 سو سے 9 ہزار ہوگئے، اگر ہمارے ووٹ 7 ہزار سے 16 ہزار ہوگئے تو تعجب کیا ہے،

وزیر نسواں شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے تھے صرف میاں نوازشریف فرار ہیں۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دوبارہ گنتی کے طریقہ کار پر تمام جماعتوں کو اعتراض ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت کورونا ویکسین فراہم کررہی ہے، تاہم صوبوں کو ویکسین کی خریدری سے کسی نہیں روکا سندھ حکومت کرپشن کا آسرا نا ہونے کے باعث ویکسین خریدنے سے کترارہی ہے ۔

Election

Nasir Hussain Shah