Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی وزیر علی زیدی کا نوٹس

وفاقی وزیرعلی زیدی کا مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کودس...
شائع 06 مئ 2021 07:49pm

وفاقی وزیرعلی زیدی کا مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کودس کروڑ روپے ہرجانے نوٹس بھجوا دیا ۔ نوٹس کے متن کے مطابق 14 دن میں معافی مانگیں،ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔ وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے 10 کروڑ حرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے ٹیکس اوررقوم تقسیم کے حوالے سے غلط معلومات چینلزپرچلائی گئی ۔

متن میں ان کا کہنا تھا کہ میرے بارے غلط اطلاعات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ۔ 14 دن میں معافی مانگیں،ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

Ali Zaidi

muftah ismael