Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب: کم لاگت گھروں کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں کم آمدنی والے طبقے کیلئے کم...
شائع 06 مئ 2021 07:48pm

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں کم آمدنی والے طبقے کیلئے کم لاگت گھروں کی فراہمی کے منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفننگ بھی دی گئی۔

ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے طبقے کیلئے کم لاگت گھروں کی فراہمی کے منصوبے کا جائزہ لیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ہاؤسنگ رولز کی منظوری سے نجی شعبے کی گھروں کی تعمیر میں حوصلہ افزا شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت صوبہ پنجاب میں گھروں کی تعمیر کے منصوبوں میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم سے ملاقات میں صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور بارے بریفننگ دی جبکہ گورنر پنجاب نے آب پاک منصوبوں کے بارے بتایا۔

وزیر صحت نے محکمہ صحت کے کورونا کے حوالے سے کئے اقدامات پر آگاہ کیا۔ جس پر وزیراعظم نے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات میں رمضان بازاروں اور سیالکوٹ واقعہ کی رپورٹ پیش کی۔

imran khan