Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

'حکومت مہنگائی پر قابو پانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے'

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہتے ہیں حکومت مہنگائی پرقابو پانے...
اپ ڈیٹ 06 مئ 2021 08:18pm

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہتے ہیں حکومت مہنگائی پرقابو پانے اورآمدن اور ترقی کی شرح میں اضافے کےلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی،زراعت اورتعمیرات کے شعبے میں عوام کو بہترحالات فراہم کرنے کےلئے مؤثرطورپرکام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کےلئے بھی تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں.

انہوں نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرے تاکہ ٹیکسوں کی وصولی اور آمدن میں اضافہ کیاجاسکے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ آئندہ ماہ 22-2021 کے وفاقی بجٹ کا اعلان کیاجائے گا۔

ریڈیو پاکستان

FBR

Inflation

Federal Minister Finance Shaukat Tareen

Taxes

Budget 2021 22