Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'تحریک انصاف کا 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ حقیقت میں بدل رہا ہے'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ...
شائع 06 مئ 2021 06:22pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ حقیقت میں بدل رہا ہے۔

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ہاؤسنگ کے پروگرام کے تحت بینکوں کو 52 ارب روپے کے قرضوں کےلئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں.

انہوں نے کہا کہ 12ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کی طرف شروع کئے گئے سفر میں اب تیزی آ رہی ہے۔

ریڈیو پاکستان

fawad chaudhry

Information Minister