Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کی کامیابیاں ثبوت ہیں عوام نےحکومت کومسترد کردیا، بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے خوشاب ضمنی...
شائع 06 مئ 2021 02:04pm

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے خوشاب ضمنی الیکشن جیتنے پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ اپوزیشن کی کامیابیاں ثبوت ہیں عوام نے حکومت کومستردکردیا،عوام اپنےووٹ کےحق کااستعمال کرکے فیصلےسنارہےہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84خوشاب میں ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے، عوام اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرکے مسلسل عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کخلایف فیصلے سنارہے ہیں۔

Shehbaz Sharif

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

by election

pp 84 khushab

congratulation

win