Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرا عظم عمران خان کل سے سعودی عرب کا 3روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیرا عظم عمران خان کل سے سعودی عرب کا 3روزہ دورہ کریں...
شائع 06 مئ 2021 12:31pm

اسلام آباد:وزیرا عظم عمران خان کل سے سعودی عرب کا 3روزہ دورہ کریں گے ، ترجمان دفترخارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ کی تصدیق کردی،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین متعدد معاہدوں اورتعاون کی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے ۔

ترجمان دفترخارجہ کے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پردورہ کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ ، کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی ریاض جائے گا،دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعاون، سرمایہ کاری اورتوانائی کے امورپرگفتگوکی جائے گی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع اوربہبود پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین متعدد معاہدوں اورتعاون کی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے ۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران اسلامی تعاون تنظیم اور ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرلز سے بھی ملاقات کریں گے ۔

pm imran khan

Foreign Office Spokesperson

اسلام آباد

Zahid Hafeez

Saudi Arab