Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے249 ضمنی انتخاب: ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع

کراچی :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249کراچی میں ہونے والے ضمنی...
اپ ڈیٹ 06 مئ 2021 12:30pm

کراچی :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے امیدواروں کو ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کی تھی جس پر (ن) لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور پی پی امیدوار قادر مندوخیل سمیت 16 دیگر امیدوار الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمیشن نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سے سیکیورٹی کےلئم اضافی نفری طلب کی ہے۔

ووٹوں کی گنتی کا عمل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں قائم ریٹرننگ افسر کے دفتر میں ہورہا ہے ، اس دوران ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے تمام امیدوار موجود ہیں۔

الیکشن حکام کے مطابق باری باری تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے پولنگ بیگز کھولے جائیں گے اور ووٹوں کو گنا جائے گا۔

واضح رہےکہ 29 اپریل کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب ہوئے تھے اور مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ دونوں کے ووٹوں میں 683 ووٹوں کا فرق ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نے نتیجے کو مسترد کر کے دھاندلی کا الزام لگایا تھا اور الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست کی تھی۔

تحریک انصاف نے دوبارہ گنتی کے بجائے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا، الیکشن کمیشن نے نون لیگ کی درخواست مان لی تھی۔

کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اس وقت جاری ہے۔

karachi

National Assembly

PSP

NA 249 Karachi

Re Counting