Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وبا کے باوجود ضمنی الیکشن ای سی پی کا فیصلہ ۔ ۔ ۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وبائی صورتحال کے...
شائع 05 مئ 2021 07:32pm

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وبائی صورتحال کے باوجود ملک بھر میں پے در پے ضمنی الیکشنز کا انعقاد الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے۔

فردوس عاشق نے ٹویٹ میں لکھا کہ چند روز قبل کراچی کے ضمنی الیکشن میں انتہائی کم ٹرن آوٹ نے کئی سوالات اٹھائے،

ان کا کہنا تھا کہ خوشاب میں پی ٹی آئی کا مقابلہ گاڈ فادرز، سیسیلین مافیا اور لیگی لٹیروں سے ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن کسی بھی امیدوار کو شکایت کا موقع نہیں دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خطرناک پھیلاؤ کے باوجود آج خوشاب میں ایک اور ضمنی الیکشن جاری ہے،

Firdous Ashique seat