Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی:ضلع وسطی کے4ٹاؤن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع وسطی کے 4ٹاؤن میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا...
شائع 05 مئ 2021 11:28am

کراچی کے ضلع وسطی کے 4ٹاؤن میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ،مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن 18مئی تک برقرار رہے گا۔

کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مزید متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے 4 ٹاؤن گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں 4 مئی سے 18 مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹاؤنز میں کرونا کے 77 مریض موجود ہیں، ضلعی ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کے بعد کرونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

karachi

Corona Cases

Centeral District

Micro Smart Lockdown