Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی اوسی نے8سے16مئی کی چھٹیوں کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کی جانب سے...
اپ ڈیٹ 05 مئ 2021 01:31pm

اسلام آباد: نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کی جانب سے 8سے 16مئی کی چھٹیوں کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا گیا،کریانہ ،بیکری اورمٹھائی کی دکانیں شام 6بجے بند کرنا ہوں گی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 8تا16مئی کی چھٹیوں پرہدایات جاری کرتے ہوئے گروسری دکانوں،بیکریوں اورمٹھائی کی دکانوں کوشام 6 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی،تندور اوردودھ،دہی کی دکانیں 24گھنٹے کھلے رہیں گی جبکہ ٹیک اویز کو بھی 24گھنٹے سروس دینے کی اجازت ہے۔

اس طرح ای کامرس،یوٹیلیٹی سروسزاورمیڈیا کو بھی 24گھنٹے آپریشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔

گروسری شاپس ،بیکریاں 6بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ تندور اوردودھ ،دہی کی دکانیں 24گھنٹے رکھنے کی اجازت ہے۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

instruction

Holidays