Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شنیرا کا کھلے مین ہولز بند کرنے کا مطالبہ

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ڈیفنس میں کُھلے مین ہولز بند کرنے کا...
شائع 05 مئ 2021 10:05am

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ڈیفنس میں کُھلے مین ہولز بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر شنیرا نے ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ نیو کراچی کے علاقے میں 12 سال کا بچہ سیوریج کے مین ہول میں گِر کر جاں بحق ہو گیا۔

شنیرا نے اس خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی توجہ اس جانب دلائی تھی کہ تمام مین ہولز کو ڈھک دیا جائے۔ شنیرا کے بقول ان کی توجہ دلانے پر انتظامیہ نے ایسا ہی کیا اور تمام مین ہولز ڈھک دیئے لیکن کچھ عرصے کے بعد اُن مین ہولز کے ڈھکن پھر چوری ہو گئے۔

Wasim Akram

Shaniera Akram