این سی او سی : کورونا ، مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ہے ، اجلاس میں 8سے16مئی کےدوران ایس اوپیزعملدرآمدکیلئےمانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینےکافیصلہ کیا گیا
این سی او سی کے مطابق مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی، 8سے16مئی کےدوران تمام کاروباری مراکزاوردکانیں بندرہیں گی،این سی اوسی کے مطابق پیٹرول پمپس،میڈیکل اسٹورز،گروسری اسٹورز،بیکری اور فوڈآئٹمزکواستثنیٰ حاصل ہوگا۔
این سی او سی کے مطابق لوکل اوربیرون ممالک کےسیاحوں کے لیے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، اور تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، شاپنگ مالز، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔
این سی او سی میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ شمالی علاقہ جات اور سی ویو کی طرف جانے والے تمام ٹریول نوڈز پر بھی پابندی ہوگی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائشییوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے ،ایک روز میں وائرس سے مزید 161 اموات اور3,377نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے اب تک 18,310افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد 837,523ہوگئی۔
ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3،377 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ37 ہزار 523 ہوگئی۔
Comments are closed on this story.