Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا'

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے صوبائی...
شائع 04 مئ 2021 07:39pm

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے صوبائی رہنماوں کے ہمراہ لاہور کے رمضان بازار کا دورہ کیا اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو بہتر انتظامات پر شاباش دی،

وہ کہتی ہیں بیوروکریسی کو صدق دل سے کام کرنا ہو گا۔ سینیٹر اعجاز چوہدری بھی فردوس عاشق کی حمایت میں بول پڑے۔

برکت مارکیٹ رمضان بازار کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نپٹا جائے گا،شوباز شریف کے کارناموں کو پنجاب کے عوام بھگت رہے ہیں۔

سیالکوٹ واقعہ پر ردعمل میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت اور بیوروکریسی ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں لیکن گدھے اور گھوڑے ایک اصطبل میں نہیں باندھے جائیں گے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات ندیم قریشی نے کہا کہ سیالکوٹ کے معاملے پر چیف سیکرٹری کو یک طرفہ بیان نہیں دینا چاہئیے تھا۔

Firdous Ashique seat