Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوشاب: الیکشن، پی پی چوراسی، پولنگ کل ہوگی

خوشاب کے حلقہ پی پی چوراسی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے...
شائع 04 مئ 2021 07:37pm

خوشاب کے حلقہ پی پی چوراسی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے انتظامات اور پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا گیا، پولنگ کل ہوگی۔

خوشاب کے حلقہ پی پی چوراسی میں ضمنی الیکشن کیلئے انتظامات اور پولنگ سامان کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے۔

پی پی 84 کی نشست مسلم لیگ ن کے وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ انتخاب میں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت کل 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے معظم شیر کلو اور تحریک انصاف کے علی حسین بلوچ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے، پولنگ کیلئے 229 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 43 کو حساس اور 14 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کیلئے 2800پولیس اور 550 رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

by election