'وزیراعظم سے پوری قوم پریشان ہوچکی ہے'
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےوفاقی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم سے پوری قوم پریشان ہوچکی ہے۔عمران خان قوم کو رلانا چاہتے ہیں۔سرمایہ داروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔وزیر اعظم صاحب سب بہتر نہیں ہے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نےسندھ اسمبلی میں نیوز کانفرنس میں کہاکہ پوری قوم اس وزیر اعظم سے پریشان ہے۔گزشتہ ایک سال میں گندم میں 19 فیصد ،مرغی 85،دودھ 13،ٹماٹر60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے امپورٹ کوڈبل اور ایکسپورٹ کو کم کردیا ہے۔زرعی ملک گندم چینی کپاس امپورٹ کررہا ہے۔
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے مزیدکہاکہ اسٹاک ایکسچینج کی انڈکس میں گزشتہ پانچ ماہ میں پانچ فیصد کمی ہوئی ہے۔سرمایہ داروں کا حکومت پراعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔وزیر اعظم صاحب سب بہتر نہیں ہے۔آپ کی نااہل حکومت نے عوام کو بھنور میں دھکیل دیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہاکہ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں پرشوکت ترین نے درست کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غلط تھا۔انہیں ابھی مزید بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنا ہے۔وزیر اعظم جو ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہیں،اب وہ سڑک پر سفر کرنے لگے ہیں۔
Comments are closed on this story.