کورونا وباء: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے سخت شرائط عائد
اسلام آباد:کورونا وباء کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے سخت شرائط عائد کردی گئیں،اب ہر مسافر کو ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ کرانا ہوگا، یہ ٹیسٹ بدھ کی رات سے شروع ہوگا۔
ملک کے تمام ایئرپورٹس پرانسداد کورونا کے اقدامات مزید سخت کردیئےگئے،بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے سخت شرائط عائد کردی گئیں۔
ایئرپورٹس پر بدھ کی رات سے ریپڈ اینٹی جنٹ ٹیسٹ شروع ہو جائیں گے، جس کی رپورٹ 20منٹ کے اندر اندرحاصل ہو گی۔
رپورٹ مثبت آنے پر مسافرکو اپنے خرچے پر قرنطینہ کرنا ہوگا، متاثرہ مسافروں کو نجی ہوٹل میں رکھاجائے گا، 8دن بعد دوبارہ ٹیسٹ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت ہو گی، 12 سال سے کم عمر بچے ، خصوصی افراد اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ملک میں ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی،اسد عمر
دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ گزشتہ روز پہلی دفعہ کسی بھی ایک روز میں ویکسین لگانے کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوزکر گئی،3مئی کو ایک لاکھ 64ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی،کل پہلا دن تھا 40سال سے اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔
کل پہلی دفعہ کسی بھی ایک دن میں ویکسین لگانے کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی. کل ایک لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائ گئ. کل پہلا دن تھا کے 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائ گئ.
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 4, 2021
این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر انسداد کورونا ویکسین لگانے کی تعداد 27لاکھ 66ہزار108 ہو چکی ہے۔
Comments are closed on this story.