Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیسے کی لالچ، ڈیوڈ وارنر سے آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی چھین لی گئی

بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھارت میں مہلک عالمی وبا کرونا کے...
اپ ڈیٹ 04 مئ 2021 01:44pm

بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھارت میں مہلک عالمی وبا کرونا کے خوفناک پھیلاو کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو بڑا انسانی المیہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کرونا کی اس تباہ کن صورتحال اور بھارتی حکومت نااہلی کی وجہ سے غیر ملکی خبر رساں ادارے بھارت کو کرونا کا جہنم قرار دے رہے ہیں۔

بھارت کی اس تباہ کن اور تشویش ناک صورتحال میں ناصرف غیر ملکی، بلکہ خود بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی ملک چھوڑنا شروع کر دیا۔ تاہم اس دوران بھارتی کرکٹ بورڈ اور عالمی شہرت رکھنے والے کرکٹر کا شرمناک کردار سامنے آیا۔

بھارت میں کرونا کے تمام تر خدشات کے باعث کئی ممالک کے کرکٹرز نے محض پیسے کی لالچ میں بھارت میں ہی قیام کرنے اور آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

اس فیصلے پر ان کرکٹرز کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، جبکہ اب کئی کرکٹرز کو پیسے کی لالچ میں لیے گئے فیصلے کے نتائج بھی بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اکثر ایسے کام کرنے کیلئے کوشاں ہوتے ہیں، جس سے انہیں بھارت کی خوشنودی حاصل ہو جائے۔ تاہم ایسی حرکتوں کے باوجود اب ڈیوڈ وارنر کو بھارت میں بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

آسٹریلوی بلے باز آئی پی ایل میں حیدرآباد کی ٹیم کی کپتانی کر رہے تھے، تاہم اب انہیں اچانک ناصرف ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا، بلکہ ان سے کپتانی بھی چھین لی گئی۔

ایسی تذلیل والا سلوک برداشت کرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اپنے ملک آسٹریلیا واپس جانے سے بھی قاصر ہیں۔ آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے عارضی طور پر انڈیا کے سفر کو غیر قانونی بنائے جانے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ موجودہ تشویش ناک حالات میں جو بھی بھارت سے آسٹریلیا آئے گا، اسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

اسی باعث ڈیوڈ وارنر نا چاہتے ہوئے بھی کرونا کے گڑھ بھارت میں ہی قیام کرنے پر مجبور ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ڈیوڈ وارنر کو سوشل میڈیا صارفین کے طنز و تنقید کا بھی سامنا ہے۔ صارفین کے مطابق پیسے کی لالچ کا ایسا عبرت ناک نتیجہ تو سامنے آ کر رہتا ہے۔

David Warner

IPL

COVID19