Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بل گیٹس اور اہلیہ کا علیحدگی کا اعلان

مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی شخصیت بل گیٹس اور...
شائع 04 مئ 2021 10:18am

مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیک وقت دونوں کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ تعلقات پر بہت سوچ و فکر اور کام کرنے کے بعد ہم نے شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بل اور میلنڈا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ اب ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں شاندار زندگی گزاری اور 3 بچوں کو پروان چڑھایا۔ ایک ایسی فاونڈیشن بنائی جو پور ی دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور کارآمد زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکے۔

بل اور میلنڈا نے اعلان کیا کہ علحیدگی کے باوجود فلاحی منصوبے مل کر چلاتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی ملاقات 1980 کی دہائی میں وقت ہوئی تھی۔

میلنڈا، بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت کرتی تھیں۔ 27 برس قبل دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کے تین بچے ہیں اور دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن چلاتے ہیں۔

Bill Gates

Divorce