Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت صحافیوں کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے آزاد میڈیا کے فروغ کےلئے کام کرتی رہے گی'

وفاقی وزیرِاطلاعات ونشریات فواد حسین نے حکومت کے اس عزم کا ...
شائع 03 مئ 2021 08:17pm

وفاقی وزیرِاطلاعات ونشریات فواد حسین نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں آزاد اور غیرجانبدار میڈیا یقینی بنایا جائے گا۔

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آزادی صحافت کو ایک بنیادی جمہوری اور آئینی حق گردانتی ہے۔

وزیراطلاعات نے واضح کیاکہ ملک میں میڈیا کی سنسرشپ کا کوئی تصور نہیں۔پاکستان میں ذرائع ابلاغ کو بے مثال آزادی حاصل ہے۔حکومت میڈیا کی طرف سے سیلف ریگولیشن کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

وزیراطلاعات نے یقین دلایا کہ حکومت آزاد اورذمہ دارمیڈیاکی ترقی میں تعاون جاری رکھے گی اور تمام صحافیوں کے تحفظ وسلامتی کو یقینی بنایاجائے گا۔

اس سے پہلے اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے ان صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وفاقی وزیرنےکہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر، فلسطین اور دوسرے علاقوں میں صحافیوں کو سچ لکھنے پر روزانہ مشکلات سے گزرنا پڑتا ہوے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہمارےایجنڈےکا حصہ ہے اور اس سال خصوصاً نوجوان صحافیوں کےلئے نئے منصوبے لائے جائیں گے۔

fawad chaudhry

Information Minister