اسسٹنٹ کمشنر سے تکرار کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان تکرار کا معاملہ ایوان وزیراعلٰی میں بھی حل نہ ہوسکا۔معاون خصوصی کہتی ہیں کہ حکومتی نمائندے اور بیورو کریٹ عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔
سیالکوٹ میں رمضان بازار کے دورے کے دوران ناقص اشیا کی نشاندہی پر فردوس عاشق اور اسٹنٹ کمشنر کے درمیان تکرار کے حوالے سے معاون خصوصی اور چیف سیکرٹری پنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعلیٰ کو معاملے کی رپورٹ پیش کردی گئی مگر معمہ ابھی حل نہیں ہوا۔ فردوس عاشق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کو حقیقت مسخ کرکے بتائی گئی۔
فردوس عاشق ایوان وزیراعلٰی میں چیف سیکرٹری کے سامنے تو دفاعی پوزیشن میں نظر آئی مگر میڈیا کے سامنے اپوزیشن پر برس پڑیں۔
چیف سیکرٹری اس بات پر قائم دکھائی دیئے کہ خاتون بیوروکریٹ کے ساتھ ناروا سلوک ہوا ہے۔
معاون خصوصی اپنے دفاع میں کہتی ہیں، غیر معیاری اشیا کی نشاندہی سے کسی کو نیچا دکھانا مقصد نہیں۔
Comments are closed on this story.