کوروناوائرس:کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
کراچی :سندھ حکومت نے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی ، ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر کراچی، کورپس فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ شریک ہوئے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ میں صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہے اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل میں 154 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ گزشتہ 7 دنوں میں کراچی میں 10.42 فیصد اور حیدرآباد میں 14.52 فیصد کیسز آئے ہیں، سکھر میں 5.48 فیصد کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور پولیس کو سختی سے ایس او پیز پر عمل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزرا ء کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ شہر کا دورہ کریں اورایس او پیزعمل کروائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزرا ءکے دوروں سے ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔
کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد اور کراچی کے ضلع شرقی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 24گھنٹے کے دوران ضلع شرقی 115، ضلع جنوبی 54، ضلع وسطی39، ضلع غربی 11 ، کورنگی 7 اورملیر 4نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزرا ءکو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے شہر کے دورے کرنے کی ہدایت
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا ءکو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے شہر کے دورے کرنے کی ہدایت کردی۔
کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور سول انتظامیہ سختی سے ایس او پیز پر عمل کروایں۔
اس سے قبل اجلاس کو کورونا صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ 7 دنوں میں کراچی میں 10.42 فیصد، حیدرآباد میں 14.52 فیصد کیسز آئے ، سکھر میں 5.48 فیصد کیسز ظاہر ہوئے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزراء کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ شہر کا دورہ کریں وزراء کے دوروں سے ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔
Comments are closed on this story.