Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کورونا وائرس کا شکار

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے سابق ...
اپ ڈیٹ 03 مئ 2021 01:07pm

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ءخورشید شاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ ،ڈرائیور اور باورچی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خورشیدشاہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ۔

coronavirus

karachi

ppp leader

corona test

Positive

khursheed shah