Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعتکاف،شب قدر،جمعتہ الوداع اورعیدالفطرکےلئے خصوصی ہدایات جاری

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر نےاعتکاف،شب قدر،جمعتہ الوداع...
شائع 02 مئ 2021 08:39pm

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر نےاعتکاف،شب قدر،جمعتہ الوداع اورعیدالفطرکےلئےخصوصی ہدایات جاری کردیں۔یوم علی کی مجالس آن لائن ہوں یا پھرآؤٹ ڈور منعقد کی جائیں۔علماء،ذاکرین کوکورونا منفی رپورٹ ہونےپرہی خطاب کی اجازت دی جائے۔کورونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں۔

این سی او سی کی یوم علی،اعتکاف،شب قدر،جمعتہ الوداع،عیدالفطرکےلئےخصوصی گائیڈ لائنزجاری،یوم علی پر ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔کورونا علامات والےافراد کو مجلس شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔

این سی او سی کے مطابق مجالس آن لائن ہوں یا پھرآؤٹ ڈورمنعقد کی جائیں۔علماء،ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونےپرہی خطاب کی اجازت دی جائے۔

این سی اوسی کی جانب سےجاری ہدایات کے مطابق کورونا علامات والےافراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں،معتکفین مسجد میں بسترسمیت دیگر سامان گھرسےلائیں اورمسجد میں مشترکہ سحرو افطارسےگریزکریں۔جمعتہ الوداع کےاجتماعات میں نمازیوں کےآنےجانےکا الگ راستہ رکھا جائے۔داخلی راستے پرتھرمل اسکیننگ اور سینیٹائزرکا بندوبست یقینی بنایا جائے۔

جمعتہ الوداع کےلئے نمازی جائےنمازساتھ لائیں وضوگھرسے کرکے آئیں اورصفوں کےدرمیان فاصلہ رکھا جائے۔

این سی او سی کے مطابق شب قدرپربچےاور50سال سےزیادہ عمرکےافراد مسجد نہ آئیں۔شب قدرپرمحافل آؤٹ ڈورہی منعقد کی جائیں۔عید الفطرپرعید ملنے کی روایت سے گریزکیا جائے۔عید پرانتہائی ضروری ہو تو ہی سفر کریں فیملی اجتماعات سےبھی اجتناب کریں۔

NCOC

eid ul fitar