Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'موجودہ صورتحال میں آکسیجن کی طلب کا کوئی مسئلہ نہیں ہے'

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں کوونا...
شائع 02 مئ 2021 06:29pm

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں کوونا مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر18 فیصد پرآگئی ہے۔اگرسختی سے ایس او پیز پر عمل کریں تو صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ برازیلی اور جنوبی افریقا کا وائرس صرف دو مریضوں میں پایا گیا۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں کورونا کے مثبت کیسز 30فیصد سے کم ہو کر18فیصد پرآ گئے ہیں۔اگر سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں تو اور بہتری آسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف ایک مریض میں برازیل اورایک میں ساؤتھ افریقا کا وائرس پایا گیا ہے۔شہریوں کو 55 ہزار ویکسین روزانہ کی بنیاد پر لگائی گئیں۔حکومت نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام مؤثر ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں آکسیجن کی طلب کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ حالات خراب ہونے کے خدشات کے باعث آکسیجن کی تیاری بھی جاری ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کوشش ہے عید کے موقع پرسختی سے ایس او پیز پر عمل ہو۔عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔

Health Minister Punjab

Dr. Yasmeen Rashid

covid

variants