Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر کی رمضان اور مجالس میں انسداد کورونا تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے رمضان المبارک اور مجالس...
شائع 02 مئ 2021 01:34pm

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے رمضان المبارک اور مجالس میں انسداد کورونا تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا علامہ ساجد نقوی اور مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

صدر مملکت عارف علوی نے رمضان المبارک اور مجالس میں انسداد کورونا تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتےہوئے کہا کہ کورونا کے امتحان سے نکلنے کیلئے ایک منظم قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا،مجالس میں ماسک پہنیں اور محفوظ فاصلہ اپنائیں،بزرگ افراد عبادات گھر پر سرانجام دیں۔

علامہ ساجد نقوی نے صدر مملکت کو ایس او پیز کی پابندی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مجالس کے دوران تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ علماء لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اپنانے کی تلقین کریں، حضور نبی کریم کی وبا سے بچنے کیلئے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، علما کرام مساجد میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی تاکید کریں۔

اسلام آباد

President

Arif Alvi