Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی:ضلع وسطی کے 4ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی :کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی میں ضلع وسطی کے 4...
اپ ڈیٹ 02 مئ 2021 01:43pm

کراچی :کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی میں ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلے حکومت اِن ایکشن ہے، ضلع وسطی کے 4ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن یکم سے 15مئی تک برقرار رہے گا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ، نارتھ کراچی،لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ، اِن علاقوں میں شہریوں کے غیر ضروری نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے صدر اور اطراف کی مارکیٹس میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ گشت کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کی مارکیٹس میں سندھ پولیس کی جانب سے ’ماسک پہنو‘ کے اعلانات بھی کےت جارہے ہیں۔

لاہور میں آج اتوار کے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

دوسری جانب لاہور میں آج اتوار کے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن ہوگا،کھانے پینے، پھل،سبزی اور گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 6بجے تک کھلی رہیں گی۔

پیٹرول پمپ اور میڈیکل اسٹورز بھی کھلیں گے جبکہ شہر کی دیگر تمام بڑی چھوٹی مارکیٹس اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ آج بھی بند رہے گی۔

coronavirus

karachi

Centeral District

Micro Smart Lockdown