Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں مالی سال حکومت نے7ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا بیرونی قرضہ حاصل کیا

رواں مالی سال کے نو ماہ میں حکومت نے سات ارب اکتالیس کروڑ تیس...
شائع 01 مئ 2021 10:58pm
کاروبار

رواں مالی سال کے نو ماہ میں حکومت نے سات ارب اکتالیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا۔

رپورٹ کےمطابق چار ارب چھیاسی کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا قرض واپس کیا۔باقی رقم بجٹ سپورٹ، کمرشل قرضوں کی ادائیگی، اور ترقیاتی منصوبوں کےلئے حاصل کی گئی۔چین نے پاکستان کو سیف ڈپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کئے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب چوبیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔عالمی بینک نے دو ارب پچیس کروڑ ڈالر میں سے پاکستان کو ترانوے کروڑاسی لاکھ ڈالر قرض دیا۔

World Bank

china

ADB

Loan