Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

'الیکشن چوری کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا'

مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں الیکشن چوری...
شائع 01 مئ 2021 09:39pm

مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں الیکشن چوری کرنےوالوں کوجواب دیناہوگا۔پچھلےانتخابات میں پی پی چوتھےنمبرپرتھی۔کالعدم جماعت نےکالعدم کرنےوالی جماعت سےزیادہ ووٹ لیے۔کراچی میں پولنگ کاوقت بڑھانےکاکہاتھا۔این اے249پردھاندلی کی گئی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاملک میں قانون اورآئین کی پرواہ نہیں کی جاتی۔یہاں انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ہمیں دوسرےممالک سےاپنےملک کاموازنہ کرنا چاہیئے۔ہم دیگرممالک سےبہت پیچھےرہ گئےہیں۔ملک میں حکومت کانظام آئین کےمطابق نہیں چلتا۔یہاں پرلوگ خود کوآئین سےبالاترسمجھتےہیں۔

سابق وزیراعظم نےکہاآئین کومقام دیےبغیر کوئی چیزبھی درست نہیں ہوگی۔جس طرح کےالیکشن ہوتےہیں اس طرح الیکشن سےفائدہ نہیں ہوگا۔2018کاالیکشن بدترین الیکشن تھا۔مسلم لیگ ن کسی ڈیل کاحصہ نہیں بنےگی۔ماضی میں بہت کچھ ہوا ہے،غلطیاں بھی ہوئیں۔موجودہ حکومت کےپاس کوئی اختیارنہیں۔

کشمیر کےمتعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا1948سےبھارت سےبات ہورہی ہے۔کشمیرکامسئلہ48ء کی قرارداد کےمطابق حل ہوناچاہیئے۔سرکریک اورسیاچن کا فیصلہ27سال پہلےہوچکا۔کوئی بات چھپانی نہیں چاہیئے، پارلیمنٹ میں آناچاہیئے۔ہرمسئلےکاحل بات چیت میں ہے۔

شہباز شریف کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکل شہبازشریف سےمختلف معاملات پرمشاورت ہوئی۔ نوازشریف سےجب چاہیں فون پرملاقات ہوجاتی ہے۔امریکا میں نوازشریف سےملاقات نہیں ہوئی۔پارٹی فیصلے سب کوتسلیم کرناہوتاہے۔

Shahid Khaqan Abbasi

NA249