Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا'

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں پیپلزپارٹی...
شائع 01 مئ 2021 08:55pm

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں پیپلزپارٹی نےہمیشہ مزدوروں کے حقوق کاتحفظ کیا۔آج ہم بےنظیر مزدورکارڈ کااجراء کررہےہیں۔

تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی جدوجہدمیں پیپلزپارٹی نےہمیشہ اہم کرداراداکیا۔ پرویزمشرف کی آمریت میں لوگوں کوبےروزگارکیاگیا۔

انہوں نے کہاغریب خواتین کےلئےبےنظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔پیپلزپارٹی نےسب سے پہلے لیبر پالیسی بنائی۔ذوالفقاربھٹواوربےنظیربھٹوکےمشن کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ہم مزدوروں کو ان کےحقوق دلوانا چاہتےہیں۔ہمارےدورمیں مزدوروں کےحقوق کاتحفظ کیاگیا۔پیپلزپارٹی نےمزدوروں کوطاقتور بنایا۔ پیپلزپارٹی نے مزدوروں کے حقوق کو آئین میں درج کرایا۔

چیئرمین پی پی نے کہاای او بی آئی سمیت تمام منصوبے شہید بھٹو نےبنائے۔مزدورکارڈ کااجراء ہماری بڑی کامیابی ہے۔بینظیرمزدورکارڈسےمزدوروں کوسہولتیں مل سکیں گی۔پیپلزپارٹی آئندہ بھی مزدوروں کےلئے جدوجہدجاری رکھےگی۔

انہوں نے مزید کہابدقسمتی سےمزدوروں کوبعض اوقات سہولتیں نہیں مل پاتیں۔مزدورطبقےکوتعلیم اورصحت کےمعاملےمیں زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔مزدورکارڈ کے ذریعےصنعتوں کےمزدوررجسٹرڈہوسکیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہاحکومت کومہنگائی اوربےروزگاری کومدنظررکھ کرپالیسی بناناچاہیئے۔مزدورکارڈ کافائدہ سندھ میں بسنےوالےہرمزدورکوہوگا۔

bilawal bhuto

PPP

chairman