'این اے 249، الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دے کر اچھا کیا'
الیکشن کمیشن نےمفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کےلئے مقررکردی۔ریٹرننگ آفسرکونتائج روکنےکا حکم دیتے ہوئے فارم 49 جاری کرنے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن نےاین اے249 کےضمنی انتخاب میں لیگی رہنماء مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو ہوگی۔
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کےمطابق این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ ہونے کے بعد حلقے کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے آر او کو فارم 49 جاری کرنے سے روک دیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرفوادچوہدری نے الیکشن کمیشن کےحکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی امیدوارکی جیت پرسب پارٹیوں نےتنقید کی۔ دوبارہ گنتی کے بجائےری پولنگ ہونی چاہیئے۔
فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دے کر اچھا کیا۔ این اے 249 میں ٹرن آوٹ بہت کم رہا۔
Comments are closed on this story.