Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی ،رمضان میں عوام کو ریلیف نہ مل سکا

ماہ رمضان میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف نہ...
شائع 30 اپريل 2021 11:02pm
کاروبار

ماہ رمضان میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔ مہنگائی کے ستائے شہری بلبلا اٹھے، کہتے ہیں حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے سستے رمضان بازار قائم کر رکھے ہیں مگر عام بازاروں میں ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔

شہری کہتے ہیں کہ مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے حکومت عام بازاروں میں سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے مقرر کردہ نرخوں پر عمل در آمد کروانے میں ناکام نظر آتی ہے۔

عام مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 349 روپے کلو، بیف 500 روپے، آلو 60 روپے اور بیسن 150 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

Inflation