Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ملک میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ۔ ۔ ۔'

معاون خصوصی شہبازگل نے نیوزکانفرنس کی ہے ۔نیوز کانفرنس میں...
شائع 30 اپريل 2021 09:57pm

معاون خصوصی شہبازگل نے نیوزکانفرنس کی ہے ۔نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ وہ کوروناکی وجہ سےضمنی انتخابات کےحق میں نہیں تھے، ان حالت میں الیکشن کرانے کی کیا ضرورت تھی ۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ این اے249الیکشن کانتیجہ افسوسناک ہے ، الیکشن ہارجانے پر یہ روتے ہیں ، الیکشن ہارنے پر یہ دھندلی کا الزام لگاتے ہیں ، رات تک ساری جمارعتیں کہہ رہی تھیں کہ دھندلی ہوئی۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ یہ ملک اس طرح آگے نہیں چل سکتا ، وزیراعظم کا الیکشن ریفارم کامطالبہ درست ہے، اپوزیشن جماعتوں سےکہتےہیں الیکشن اصلاحات پرتجاویزدیں۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ بشیرمیمن کا بیان افسوسناک ہے ، بشیرمیمن بتائیں آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے، بغیرثبوت کے الزامات عائد کیے گئے،

شہبازگل نے مزید کہا کہ لاہور،فیصل آباد،سندھ میں ملز آئل امپورٹ کرتی ہیں ۔

shahbaz gill