Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزارت ہاوسنگ کے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد کمپلکس میں 48 فیملی سوٹس سے اختیارات کا ناجائزاستعمال...
شائع 30 اپريل 2021 07:52pm

اسلام آباد کمپلکس میں 48 فیملی سوٹس سے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرن پر چیئرمیں نیب جاوید اقبال نے وزارت ہاؤسنگ کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

چیئرمین نیب نے وزارت ہاؤسنگ حکام کےخلاف ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کمپلکس میں 48 فیملی سوٹس پرمشتمل منصوبہ اربوں روپے کی لاگت سے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی زیر نگرانی تعمیرکیا گیا،

منصوبے کے تحت گریڈ20 سے22 تک کے افسران کو رہائش کی سہولت فراہم کرنا تھی ۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، دو مخصوص سروس گروپس کے افسران کو الاٹمنٹ کرنے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

Javed Iqbal

Chairman NAB