Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔...
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2021 08:49pm
کاروبار

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری کو مسترد کردیا

اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزیراعظم نے اوگرا کی سمری مسترد کردیا۔

پہلے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یکم مئی سےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکاامکان ہے،پیٹرول کی قیمت میں 6روپےفی لیٹرتاٹضافےکاامکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت6روپےفی لیٹرتک بڑھنےکاامکان ہے۔

اوگرانےسمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی،اوگرا کے مطابق قیمتوں کاتعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پرکیاگیا ہے۔ پیٹرول پرموجودہ لیوی11روپے23پیسےفی لیٹرہےجبکہ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی15روپے29پیسےفی لیٹرہے،حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔

تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔

petrol price hike