خیبر پختونخوا: آکسیجن صرف کورونا مریضوں کو دینے کا اعلان
خیبرپختوںخوا کے ہسپتالوں میں آکسیجن صرف کورونا مریضوں کو دی...
خیبرپختوںخوا کے ہسپتالوں میں آکسیجن صرف کورونا مریضوں کو دی جائے،محکمہ صحت نے اعلامیہ جاری کردیا۔
خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال بڑھ گیا جس کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن صرف کورونا مریضوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے آکسیجن کے موثر استعمال کے لئے نئی گائڈ لائن جاری کردی۔نئی گائڈ لائن سے آکسیجن کے بہاو کی موثر نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔
محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق براہ راست یا دو گروپس کے سلینڈر مربوط کرکے انسٹال کئے جائیں، کم پیداوار کے باعث آکسیجن کی اختیاری تقسیم معطل رہے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے 14 فیصد مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے،کسیجن گیس کو سلینڈر میں اسٹور کرکے اسپتالوں میں رکھا جائے۔
corona patient
مقبول ترین
Comments are closed on this story.